Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 15, 2019

:سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں 50 فیصد تخفیف کا فیصلہ

ریاض/سعودی عربیہ/صداٸے وقت...ذراٸع/14 ستمبر 2019
=============================
سعودی عرب نے آرامكو کے دو تیل تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملوں کے بعد تیل اور گیس کی پیداوار میں 50 فیصد کمی کردی ہے۔ برطانوی نشریاتی کمپنی سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز بن سلمان نےسنیچرکو بتایا کہ ڈرون حملہ کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار میں ایک دن میں 57 ملین بیرل یعنی تقریبا 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پرنس عبدالعزیز نے سعودی پریس ایجنسی کو دیئے بیان میں کہا کہ حملہ کی وجہ سے عقبیق اورخریس پلانٹس میں عارضی طور پر پیداوار کوملتوی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل کی پیداوار میں کی گئی کٹوتی کی بھرپائی آرامكو کے تیل ذخیروں سے کی جائے گی۔ادھر، آرامكو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) امین ناصر نے کہا کہ حملہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے اور کہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں ہوئے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔ ایک حوثی ترجمان نے کہا’’ہم سعودی حکومت سے وعدہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہماری مہم کی توسیع ہوگی اور جب تک اس کا جارحانہ محاصرہ جاری رہے گا یہ زیادہ تکلیف دہ ہوں گے۔ حملہ کے لئے 10 ڈرون تعینات کئے گئے ہیں‘‘۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے سعودی عرب کے تیل تنصیبات پر حملے کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اس بات کے ثبوت نہیں ہیں کہ اس حملہ کو یمن سے انجام دیا گیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا’’جب سے حسن روحانی اور محمد جواد ظریف نے سفارتی تعلقات میں ڈھونگ کرنا شروع کیا، اس کے بعد سے سعودی عرب میں ہوئے تقریبا سو حملوں میں ایران کا ہاتھ رہا ہے۔جوہری ترک اسلحہ کے اعلان کے درمیان ایران نے دنیا کو توانائی کی فراہمی پر غیر معمولی حملہ کیا ہے۔ اس حملہ کو یمن سے انجام دیا گیا، اس کے ثبوت نہیں ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’ہم تمام ممالک سے عوامی طور پر اور واضح طور پر ایران کے حملہ کی مذمت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ توانائی کی فراہمی کو آسانی سے اس بات کا یقین بنانے کے لئے کام کرے گاکہ ایران اس حملہ کے لئے ذمہ دار ہے‘‘۔ادھر، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو امریکہ کی جانب سے حمایت دینے کی تجویز کی پیشکش کی ہے۔