Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 29, 2019

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن۔۔۔۔کانگریس نے جاری کی 51 امید واروں کی فہرست۔

نئی دہلی۔ صدائے وقت ۔۔ذرائع۔
======================
مہاراشٹر اسمبلی
انتخابات 2019 کیلئے کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ کانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے فہرست میں 51 امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی ہے ۔ دہلی میں واقع 10 جن پتھ پر کانگریس کی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ
میں ان ناموں پر حتمی فیصلہ لیا گیا ۔

بتادیں کہ مہاراشٹر اور
ہریانہ میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ مہاراشٹر میں 288 ممبران والی اسمبلی کی مدت کار 9 نومبر کو ختم ہوری ہے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق 60.32 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ سال 2014 کے مقابلہ میں اس مرتبہ 59 لاکھ 17 ہزار 901 ووٹرس بڑھے ہیں

خیال رہے کہ اتوار کو ہی دہلی میں واقع بی جے پی دفتر میں بھی مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی جارہی ہے