Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

7 ویں محرم کا جلوس و ماتمی مجالس کا اہتمام۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
ساتویں محرم کوکربلا کے شہید حضرت امام حسینؓ اور 71 ساتھیوں کی یاد میں ضلع کے متعدد مقامات پر ماتمی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا گیاجس میں انجمنوں نے درد بھرے نوحے پڑھنے کے ساتھ ساتھ ماتمی زنجیروں اور چاقوؤں سے ماتم کر نظرانہ عقیدت پیش کیا۔

شہر بلواگھاٹ میں واقع حاجی محمد علی خان کے امام باڑہ میں ساتویں محرم کے تاریخی جلوس کی مجلس میں جھانسی سے آئے مولانا ناوید عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کو شاید ہی کوئی انسان بھول سکتا ہے۔حضرت علی ؓ اور ان کے بیٹوں نے اسلام بچانے کیلئے اپنا پورا کنبہ لوٹا دیا جس کو قیامت تک یاد کیا جائے گا۔ کربلا میں امام حسینؓ نے اپنے چھوٹے بچوں کو بھی راہ حق پر قربان کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان کا غم پوری دنیا میں منایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم سب ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تو اس دنیا سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت کربلا میں سب سے بڑی دہشت گرد یزید تھا جس نے تمام حدیں عبور کرکے حضرت محمد ؐکے نواسوں کو تین دن تک بھوکے پیاسے شہید کردیا تھا۔ بعد مجلس شبیہ تابوت،علم اور ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا۔ جس میں انجمن حسینیہ نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے جلوس کو نوروز میدان لے گئی جہاں غلام الثقلین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کربلا کی یاد میں چھوٹے بچے اپنے ہاتھوں میں علم لے کر اسلام کا درجہ بلند کررہے ہیں۔بعد تقریر شبیہ تربت اور جھولا علی اصغر کو نکالا گیا جسے علم، تابوت اور ذوالجناح سے ملا یا گیا۔

 جلوس دوبارہ حاجی محمد علی کے امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
ضلع کے دیگر مقامات سے بھی جلوس و ماتمی مجالس کی بھی خبریں ہیں۔۔۔شاہگنج قصبہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ساتویں محرم کو نٸی آبادی سے جلوس برآمد ہوکر بھادی گیا۔۔راستے میں نوحہ خانی کی جاتی رہی۔۔۔پولیس نے راستوں پر حفاظتی بندوبست کر رکھے تھے۔