از/ مولانا عبد الوحید قاسمی/پارہ کمال جونپور۔۔۔۔۔٢٦ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================
جان کر من جملہ خاصان میخانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
=============================
جان کر من جملہ خاصان میخانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
آج میری زندگی کا وہ تاریک دن ہے جب میں اپنے ایک مشفق دوست, زندگی کی طویل رفاقتوں کے شجر سایہ دار, محفل شعر و ادب کے ندیم مخلص, اور ایک ھم وطن محترم بھائی کو ھمیشہ کے لیے قبر کے سپرد کر رہا ہوں اس امید کے ساتھ کہ وہ ان کے لیے جنت کا باغیچہ بنے گی. ظفر شیر ازی پارہ کمال کا ایک ایسا نام ہے جسے اپنی خصوصیات کی وجہ سے دور تک جانا جاتا تھا, ھم سب کو غمزدہ چھوڑ کر آج خدا کو پیارے ہو گئے. چند روز قبل فالج کا عارضہ ھوا اورآج صبح وقت آخری آ پہنچا. غم کی اس گھڑی میں نہ صرف میں بلکہ گاؤں کا ھر فرد اھل خانہ کے ساتھ شریک غم ہے. اللہ بال بال مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.
یوں تو ہر اک مقام سے ھو کر گزر گیا
یہ کون سی جگہ ہے جہاں دل ٹھہر گیا
(ظفر شیرازی)
یہ کون سی جگہ ہے جہاں دل ٹھہر گیا
(ظفر شیرازی)
عبدالوحید قاسمی