Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 16, 2019

اتر پردیش: یوگی حکومت کو جھٹکا، او بی سی کو ایس سی فہرست میں شامل کرنے پر روک


 صداٸے وقت /ذراٸع /موخہ  ١٦ ستمبر ٢٠١٩۔
۔الہ آباد
================================
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست کی یوگی حکومت کے ذریعہ 17 دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کو شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی) فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔
ہاٸی کورٹ نے پہلی نظر میں ہی ریاستی سرکار کے فیصلے کو غلط مانتے ہوٸے سماج کلیان آفیسر منوج کمار  سنگھ سے اس کے متعلق ایک ہفتہ کے اندر حلف نامہ داخل کرنےکو کہا۔
واضح ہوکہ گزشتہ 24 جون کو یوگی سرکار نے ایک آرڈیننس کے ذریعہ ریاست کی 17 او بی سی برادریوں کو درج فہرست ذات کے زمرے میں شامل کیا تھا ۔۔اس کو ایک سوشل ورکر گورکھ پرساد نے رٹ داخل کی تھی ۔جس کو عدالت نے غیر قانونی مانتے ہوٸے حکم امتناعی جاری کردیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ریاست میں ضمنی الیکشن ہونیوالا ہے اسحر لحاظ سے یوگی حکومت کو ایک بڑا جھٹکا ہے۔