Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 6, 2019

امام حسین کی شہادت سے انسانیت کو بلندی نصیب ہوٸی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا مشیر حسین رضوی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
6 محرم الحرام کو شیعہ جامع مسجد نواب باغ میں نماز جمعہ کے خطبے میں مدرسہ ایمانیہ ناصریہ کے استاذ سید مولانا مبشر حسین رضوی نے کہا کہ امام حسین ؓ کی شہادت سے انسایت کوبلندی حاصل ہوئی ہے۔ آج جب انسانیت کو امن کی ضرورت ہے، کربلا میں امام حسینؓ کی پیش کردہ قربانی دنیا کے لئے ایک الہام بن سکتی ہے۔

بعد نماز جمعہ طالب زیدی، بادشاہ حسین نے نوحہ پڑھا اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ماتم کر شہدائے کربلا کو نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ شیعہ جامع مسجد کے متولی شیخ علی منظر ڈیزی نے کہا کہ کربلا کا دل سوزواقعہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھانی چاہئے۔ اسی سلسلے میں امام باڑہ ناظم علی خان محلہ نصیب خان منڈی میں 6 محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر اہل بیت سید اسلم نقوی نے کہا کہ آج دنیا کے جو حالات ہے اس کے تناظر میں  امام حسین کی تعلیم کو دنیا کے لئے ایک مثالی کے طور پر پیش کیا جانا چاہئے تاکہ انسانیت کو ایک اعلی معیار مل سکے۔ مجلس میں شاہد حسین خان، ڈاکٹر ٹی ایچ خان،  تحسین عباس سونی، سید پرویز حسن، افروز حسن، مرزا معراج بیگ، طالب رضا شکیل ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ہاشم خان، ناصر رضا گڈو، محمد مسلم، ناصر حسین ایڈووکیٹ، محمد تاج، سید عباس حیدر، صادق حسین سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔