Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 30, 2019

گمشدہ طالب علم نجیب احمد کے اہل خانہ کو دہلی وقف بورڈ کی مدد۔


گمشدہ طالب علم نجیب احمد کےبھائی کودہلی وقف بورڈ میں ملازمت، ماں کو5 لاکھ روپئےکا چیک
دہلی وقف بورڈ کےچیئرمین امانت اللہ خان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ نجیب جوکئی سال قبل جے این یو سے گم ہوگیا تھا اور جس کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہم ان کی پریشانیوں کو سمجھتےہیں اوراس درد میں برابرکے شریک ہیں۔


نئی دہلی / صدائے وقت /ذرائع۔
===================
گمشدہ طالب علم نجیب احمد کی فیملی کودہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے اقتصادی مدد کےطورپر5لاکھ کا چیک دیا۔
نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے آج پریس میٹ کے دوران جےاین یو سے چار سال قبل گمشدہ طالب علم نجیب کی ماں بلقیس بانو کا استقبال کیا اورانھیں اقتصادی مدد کےطورپر5لاکھ کا چیک دیا اوران کےایک لڑکےحسیب کوجوبی ٹیک انجینئرہے، اسے دہلی وقف بورڈ میں ملازمت کی پیشکش کی، جسے اس نے قبول کرلیا۔ اس دوران نجیب کی والدہ جےاین یوکےسابق طلبہ یونین صدراین سائیں بالا جی کے ساتھ بورڈ آفس پہنچی تھیں۔
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ نجیب جوکئی سال قبل جے این یو سے گم ہوگیا تھا اورجس کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہم ان کی پریشانیوں کوسمجھتےہیں اوراس درد میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہم بورڈ کی طرف سے ان کا 5لاکھ روپیوں سے تعاون کرکے اوران کے دوسرے بیٹے حسیب کو ملازمت کی پیشکش کرکےان کے زخموں پرمرہم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  1. نجیب کی والدہ بلقیس بانو نےدہلی وقف بورڈ کی فراخ دلی پرچیئرمین امانت اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےکہا کہ وہ اپنے بیٹےکےمقدمہ کی پیروی میں تقریبا 15لاکھ روپیہ خرچ کر چکی ہیں اوران کے پاس اب کچھ بھی نہیں ہے، ایسے موقع پردہلی وقف بورڈ نےنہ صرف ان کی مدد کی ہے، بلکہ ان کےبیٹےکو نوکری بھی دی ہے، جس کے لئے چیئرمین امانت اللہ خان کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔