Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 5, 2019

ہاٸی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے خاتون کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماںندہ)۔
=========================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے کسیاں گاؤں میں کھیت میں گھاس کاٹنے گئی ایک خاتون کی لٹک رہے ہائی ٹنشن تار کی زد میں آنے سے کرنٹ سے جھلس کر موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رام شنگار بند کی اہلیہ اوشا34جمعرات کے روز کھیت میں مویشیوں کیلئے گھاس کاٹنے گئی تھی۔بتاتے ہیں کہ کھیت سے محض چار فٹ کی ہائٹ سے بجلی کا ہائی ٹنشن تار گزرا ہوا ہے جس کی زد میں آکر جھلس کر موقع پر ہی موت ہو گئی۔کافی وقت بعد جب خاتون گھر واپس نہیں لوٹی تو اہل خانہ اسے تلاش کرتے ہوئے موقع پر پہنچے تو وہاں جھلسی ہوئی لاش ملی۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔