Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 27, 2019

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں دنیا کو امن اور بھائی چارہ کا پیغام دیا

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع۔ایجنسیاں۔۔۔٢٧ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام کو نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں دنیا کو امن اور بھائی چارہ کا پیغام دیا ۔ وزیر اعظم مودی نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو یدھ ( جنگ ) نہیں بلکہ مہاتما بودھ دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے اس خطاب میں مہاتما گاندھی ، سوامی وویکا نند اور تمل کوی کنین پونگونڈرنار کو بھی یاد کیا۔

مہاتما گاندھی کا پیغام آج بھی دنیا کیلئے اہم
وزیر اعظم مودی نے یو این جی اے میں اپنی تقریر کی شروعات مہاتما گاندھی کو یاد کرکے کی ۔ مودی نے کہا کہ دنیا اس سال مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی منا رہی ہے ۔ گاندھی کا عدم تشدد اور امن کا پیغام آج بھی دنیا کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔
دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت
وزیر اعظم مودی نے پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اس کو دنیا کیلئے سب سے بڑا چیلنج بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر دنیا کو متحد رہنا چاہئے ۔ یہی اقوام متحدہ کی روایت بھی رہی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے جنگ کو لے کر ہندوستان کے موقف کو بھی یو این جی اے میں واضح کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے دنیا کو یدھ ( جنگ ) نہیں بودھ دیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ہم دنیا کو دہشت گردی کے خلاف آگاہ کر رہے ہیں ۔ ہم سنجیدگی سے آگاہ تو کررہے ہیں لیکن ہماری آواز میں اس کے خلاف غصہ بھی ہے ۔
ماحولیاتی تبدیلی کے معاملہ پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں سے ہے جن کا گلوبل وارننگ میں کردار بہت کم ہے ، حالانکہ اس کے خلاف لڑنے والوں میں ہندوستان سب سے آگے کھڑے ممالک میں سے ایک ہے ۔ وزیر عظم مودی نے بتایا کہ ہندوستان نے آنے والے سالوں کیلئے 450 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کا ہدف بھی رکھا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے سوامی وویکا نند کے ورلڈ ریلیجیس کانگریس میں کی تقریر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی دنیا کو اس پلیٹ فارم سے وہیں پیغام دینے آیا ہوں ۔  اب دنیا کے پاس اپنی اپنی سرحدوں سے سمٹ جانے کا آپشن ہی نہیں ہے ، ہمیں ملٹی لیٹرزم کی طرف آگے بڑھنا ہوگا ۔
سنگین مسائل کے اجتماعی حل پر زور
انہوں نے کہا کہ ہندوستان پچھلے پانچ برسوں میں صدیوں سے جاری عالمی برادری اور عالمی فلاح و بہبود کی اس عظیم روایت کو مستحکم کرنے کے لئے کام کیا ہے جو اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد رہا ہے۔ ہندوستان جن موضوعات کو اٹھا رہا ہے جن نئے عالمی فورم کی تشکیل کے لئے ہندوستان آگے آیا ہے ، وہ عالمی چیلنجوں ، عالمی موضوعات اور سنگین مسائل کو حل کرنے کی اجتماعی کوششوں کی بنیاد ہیں۔
ہندوستانی ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے  وزیر اعظم مودی نے کہا  کہ ہندوستان ہزاروں سال قدیم ایک عظیم ثقافت ہے ، جس کی متحرک روایات ہیں اور جو عالمی خوابوں کو اپنے سموئے ہوئے ہے۔ ہماری اقدار ، ہماری ثقافت ،’جیو میں شیو‘ دیکھتی ہے