Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔۔۔جمیعتہ علمإ مبارکپور کا ماہانہ اصلاحی پروگرام۔


اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش ...انعام الرحمن اعظمی/صداٸے وقت۔
=========================
بتاریخ 6/محرم الحرام 1441ھ مطابق 6/ستمبر 2019ء بروز جمعہ بعد عشاء متصلا محلہ سریاں میں نوجوانان سریاں کے تعاون سے جمعیۃ علماء مبارک پور کے زیر اہتمام ایک دینی اجلاس بعنوان " جلسہ اصلاح معاشرہ" حضرت مولانا صدیق احمد صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء مبارک پور وامام و خطیب مرکزی جامع مسجد مبارک پور کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز حضرت مولانا قاری شمیم انظر صاحب مظاہری، رکن جمعیۃ علماء مبارک پور واستاذ تجوید جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور کی دل سوز قرأت سے ہوا،
بعدہ حافظ ابوزہید سلمہ نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت پیش کی۔
اس کے بعد مقرر اول کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی محمد سالم صاحب قاسمی نائب سکریٹری جمعیۃ علماء مبارک پور و ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ احیاء العلوم نے اپنے مختصر خطاب میں جمعیت علماء مبارک پور کے ماہانہ پروگرام کے جاری کرنے پر مختصر روشنی ڈالی اور لوگوں کو آمادہ کیا کہ وہ اپنی زندگی دین اسلام کے مطابق گزاریں،
اس کے بعد مقرر ثانی کی حیثیت سے حضرت مولانا عبدالعظیم صاحب قاسمی نائب سیکریٹری جمعیۃ علماء مبارک پور وناظم اعلیٰ دارالعلوم تحفیظ القرآن سکٹھی مبارک پور نے اجلاس عام سے بڑا ہی اہم اور پر مغز خطاب فرمایا اور عدل و انصاف اور معاشرے کے اندر ایک دوسرے کے حقوق کو مکمل طور سے ادا کرنے پر زور دیا، نیز معاشرے کے اندر جنم لے رہی بے حیائی، شراب نوشی، ظلم و زیادتی اور منکرات سے باز رہنے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
حضرت مولانا کے خطاب کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء مبارک پور وناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور نے مقرر خصوصی کی حیثیت سے بڑا ہی جامع، اہم اور موقع کی مناسبت سے خطاب فرمایا، آپنے ابتدائی خطاب میں آزادی ہند کے لیے جمعیت علماء ہند کے اکابرین نے کیا قربانیاں پیش کی ہیں اس عنوان پر مختصر روشنی ڈالی، بعدہ محرم الحرام، اس کی اہمیت وفضیلت، نیز اس میں پائے جانے والے منکرات وبدعات پر گفتگو کی اور لوگوں کو یہ بتایا کہ اس مہینے کے تقاضے کیا ہیں، اور ہم کن منکرات میں مشغول ہیں، اس لیے تعزیہ، سوگ، علم اور دیگر غیر اسلامی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں، افسوس کی بات ہے کہ اس طرح کی چیزیں عام مسلمانوں میں درآئی ہیں، جب کہ اہل اسلام کا سن سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیز آپ نے عظمت صحابہ کے تعلق سے بہت قیمتی باتیں ارشاد فرمائیں، ان کی اہمیت وفضیلت، ان کے تعلق سے اہل سنت والجماعت کا نظریہ، ان کے درمیان فرق مراتب وغیرہ پر خطاب فرمایا اور آخر میں تمام صحابہ کی قدسیت وعظمت پر خطاب کرتے ہوئے حدیث پڑھی کہ صحابہ ہمارے لیے ستاروں کے مانند ہیں، جن کی بھی اقتداء کرلیں گے کامیاب ہو جائیں گے۔
حضرت مولانا کے تفصیلی خطاب کے بعد حضرت صدر محترم کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا،
پروگرام کی نظامت حضرت مولانا محمد یوسف صاحب قاسمی ندوی استاذ دارالعلوم تحفیظ القرآن سکٹھی مبارک پور نے کی
پروگرام میں سامعین کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ حضرت مولانا مفتی احمد الراشد صاحب، حضرت مولانا محمد طیّب صاحب، حضرت مولانا عبداللہ صاحب، حضرت مولانا عتیق الرحمن صاحب، قاری قمر الزماں صاحب، حضرت مولانا محمود انور صاحب، حضرت مولانا محمد شاہد صاحب، حافظ عبید الرحمن صاحب،  ماسٹر ابو ہاشم صاحب، ودیگر اراکین جمعیت علماء مبارک پور اور عام افراد نے شرکت فرما کر اجلاس کو تقویت پہونچائی اور پروگرام کی کامیاب کیا
اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہوں کہ اجلاس میں جو باتیں کہی گئی ہیں ہمیں اس کے مطابق اپنی زندگی کو گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور جمعیت علماء مبارک پور کو مزید ترقیات سے نوازے آمین۔