Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 26, 2019

غیر سودی نظام معیشیت کو قاٸم کرنے والے افراد و سوساٸٹیوں کا اجلاس۔۔۔

ممبٸی کی سوساٸٹی اول اور امبا جوگائی کی الخیر سوسائٹی ہندوستان میں دوسرے نمبر پر
نئی دہلی(22سپٹمبر 2019ء): /صداٸے وقت۔
=============================
نئی دہلی کے ایمیہ سوٹ ہوٹل میں آج ایک اہم تقریب جاری ہے۔ جس میں ہندوستان بھر سے بلا سودی نظام معیشت کو قائم کرنے والے افراد جمع ہیں۔ یہ پروگرام سہولت مائیکرو فائینانس سوسائٹی نے رکھا ہے۔ 'سہولت' ایک امبریلا آرگنائزیشن ہے اور اس سے 62 سوسائیٹیاں جڑی ہوئی ہیں اور ان سوسائٹیوں نے اب تک 2لاکھ 26ہزار افراد کو1771کروڑ روپئے (1.71بلین) کے غیر سودی قرض دیئے گئے ہیں۔
آج کی تقریب میں جماعت اسلامی ہند کے امیر جناب سعادت اللہ حسینی صاحب، جلال الدین عمری صاحب، ٹی۔عارف علی صاحب، ایچ عبدالرقیب صاحب، اور توفیق اسلم خانصاحب کے علاوہ جماعت اسلامی کی تقریبا تمام ہی مرکزی قیادت شامل ہے۔ اسکے علاوہ شریعہ کمپلائینس کا موقر ادارہ تاسیس (TASIS) کے ڈائیرکٹر ایچ۔ایم۔ کھٹکھٹے اور دہلی مائناریٹی کمیشن کے ظفرالاسلام خان صاحب بھی شریک رہے۔

سہولت مائیکرو فاینانس کے ذمہ دار ارشد اجمل صاحب نے بتایا کہ یہ فنکشن دراصل دوروزہ ٹریننگ ورکشاپ "فاینانشیئل ڈسیپلین" کے اختتام پر رکھا گیا ہے۔ اس ٹریننگ میں 70 افراد شریک رہے۔ اسکے بعد انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں کام کرنے والی بلاسودی سوسائیٹوں میں سے تین کو ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ ایوارڈ پانے کیلئے ضروری ہیکہ سابقہ تین سال کی بیلنس شیٹ گروتھ میں ہو۔ اس لحاظ سے ممبئی کی بلا سودی سوسائٹی بیت النصر کو پہلے انعام کی مستحق قرار پائی اسے گولڈن ایوارڈ، مومینٹو اور 2لاکھ روپئے کا چیک دیا گیا۔
اسی طرح امبہ جوگائی ضلع بیڑ کی الخیر کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کو دوسرا انعام سلور ایوارڈ اور 1لاکھ 50ہزار روپئے کا چیک دیا گیا۔
اس پروگرام میں ماہر معاشیات وجئے مہاجن صاحب اور آر۔بی۔ آئی کی جانب سے بنائا گیا ادارہ "سادھن" کے ڈائیریکٹر بھی شریک رہے۔