Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 18, 2019

این آر سی کا نفاذ پورے ملک میں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیر داخلہ امت شاہ

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/ -18 ستمبر 2019.
=============================
وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک بھر میں این آر سی متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے رانچی میں ایک ہندی ڈیلی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2019 کے انتخابات میں ملک کی عوام نے بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے اس بات کی مہر لگا دی کہ ملک بھر میں این آر سی کو متعارف کیا جائے 

۔اس کے علاوہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں ملک بھر میں این آر سی کو متعارف کرنے کا وعدہ کیا تھا اس وعدہ کو پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صرف آسام ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں پناہ لینے والے غیر ملکی افراد کو ڈھونڈ نکالنا ہمارا کام ہے.