Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 4, 2019

نہر میں نا معلوم آدمی کی لاش بر آمد۔۔۔۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت/ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔مورخہ۔4 ستمبر۔
=========================
دیو گاٶں کوتوالی حلقہ کے تحت موضع رسول پور دھرا کے قریب نہر شاردا سہایک نمبر ٢٣ میں پانی کے کم ہوجانے کے بعد ایک لاش بورے میں بھری ہوٸی ملی۔
خبروں کے مطابق نہر میں پانی کم ہوا تو گاٶں کے لوگوں کی نگاہ نہر میں پڑے ہوٸے ایک بورے پر پڑی۔جو کہ پلاسٹک کی بوری تھی اور اس میں لاش تھی۔فوراً عوام نے پولیس کو خبر دی۔پولیس کے آنے پر جب بوری کھولی گٸی تو اس میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش بر آمد ہوٸی۔بہت کوششوں کے باوجود لاش کی شناخت نہیں ہوسکی

پولس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لٸیے بھیج کر ضروری کارواٸی میں لگ گٸی۔