Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 25, 2019

سماجوادی پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔٢٥ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================
سماج وادی پارٹی کے ضلع دفترنزدشاہی اٹالہ مسجد پر ضلع صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے لال بہادر یادو نے کہا کہ جس طرح بی جے پی حکومت آج تانا شاہی کررہی ہے، اس سے سب کا ساتھ کا وکاس کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوگیا ہے۔ اس نعرے سے جہاں لوک سبھا انتخابات میں عوام گمراہ کیا گیا لیکن انتخابات کے بعد ٹریفک قوانین، پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور بجلی کی شرع میں اضافہ سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمت میں اضافہ، کسانوں کی کھاد کے بیجوں کی قلت کے سبب آج عام عوام پریشان ہے۔سماجوادی پارٹی نے گزشتہ 9 اگست کو ایک دھرنہ دیا تھا لیکن حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ پارٹی کے قومی صدریکم اکتوبر کو اتر پردیش کی ہر تحصیل پر دھرنا دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جونپور کے کارکنان سے قومی صدر کوکافی بھروسہ ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہوگا جب پارٹی کارکنان گاؤں جائیں گے اور کسان نوجوان غریب مزدوروں سے رابطہ کران کے حقوق بتائیں۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو،سابق ممبر پارلیمنٹ طوفانی سروج، سابق ممبر اسمبلی جولا یادو، جگدیش نارائن رائے، افضال احمد، گلاب سروج، ڈاکٹر کے پی یادو، اودھناتھ پال، یشونت یادو، ضلع ترجمان راہل ترپاٹھی،ڈاکٹر جتیندر یادو،راجن یادو، شیام بہادر پال، رخسار احمد،ڈاکٹر شمیم،ڈاکٹر لکشمی کانت یادو سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔میٹنگ کی نظامت حسام الدین شاہ نے کیا۔