Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 25, 2019

جمیعت علماہ ہند کی خدمات قابل ستاٸش۔۔الہٰ آباد سیلاب زدگان کی مدد۔

از/محمد اسعد المظاہری/صداٸے وقت۔٢٥ ستمبر ٢٠١٩۔
مولانا سید ارشد مدنی  اور ان کے محرّک وفعّال نمائندے وکارکنان لائق تحسین وقابل مبارکباد ہیں
=============================
گذشتہ ایک ہفتہ سے تاریخی شہر الہ آباد سیلاب کی زد میں ہے کم و بیش تقریباً148 سے بیشتر نشیبی گاؤں سیلاب سے متأثر ہوے ہیں ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں ماشاء الله مسلسل کئی مولانا عبد الھادی صدر جمیعۃ علماء ہند ضلع پرتاپ گڑھ  مولانا اشفاق صاحب صدر جمیعۃ علماء ہند الہ آباد کے ہمراہ قریہ قریہ اور شہر کے نشیبی علاقوں میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ بلا تفریق مذھب و ملت بہت شاندار خدمات انجام دیں اس کو کہتے ہیں انسانیت کی بنیاد پر خدمت کرنا بلکہ جمیعۃ علماء ہند نے اس سے بڑھ کر صرف خلقِ رب کی بنیاد پر خدمات کیں ہیں گویا اس حدیث کا عملی نمونہ پیش کیا ہے

*قال النبی ﷺ الخلقُ کُلُّھُم عِیالُ اللّٰهِ فأحبُّ الخَلقِ عِند اللّٰهِ مَن احسنَ الیٰ عِیالِه*۔(رواہ البیھقی فی شعب الایمان )
تمام مخلوق الله تعالی کی عیال(کنبہ)ہے تو الله تعالی کو سب سے زیادہ پسند وہ مخلوق ہے جو الله تعالی کے کنبہ کے ساتھ اچھا سلوک (اچھا برتاؤ) کرے۔۔
جمیعۃ علماء ہند نے اسلام کا جیتا جاگتا نمونہ پیش کیایعنی جانوروں کو بھی اشیاء خوردنی دیا ارسال کردہ تصویر میں آپ دیکھ سکتےہیں کہ کتے کو بھی محروم نھیں کیا میرے والد مولانا سراج السالکین صاحب دامت برکاتہم کے پاس مولانا عبد الھادی بیٹھے ہوے اپنے کارکنان کو سیلاب زدہ جگہوں کےجانوروں کے لئیے چارے کا انتظام کرنے کی تاکید کر رہے تھے ۔۔
کاش ان لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آجائے جو امت کی زبوں حالی کے وقت ان کی مدد اور ان کو جوڑنے کے بجائے ان کو توڑنے اور  امت محمدیہ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
*فیا ویلتاہ ویا حسرتاہ
*فھداھم الله ھدایۃ کاملاً*
بہر کیف  تمام اشیائے خورد و نوش کو لے کر جمیعۃ کا عملہ  مدرسہ *کنزالعلوم بخشی کلاں دارا گنج* الہ آباد
مدرسہ کے ایک استاد مولانا اھل الله القاسمی کی رہبری میں روانہ ہوا میرے والد مولانا سراج السالکین صاحب نے دعاء کرائی بعد ازاں جب کارکنان واپس لوٹے تو مولانا عبد الھادی صاحب نے ان سے کار گذاری دریافت کی تو ایک صاحب بول پڑے کہ بہت تقسیم کیا گیا اور اکثریت غیر ایمان والوں کی تھی تو مولانا عبد الھادی صاحب نے برجستہ کہا کہ یہاں تو غیر انسانوں (یعنی جانوروں ) کی بھی فکر ہورہی ہے اور تم غیر ایمان والوں کی بات کر رہے ہو
الہ آباد کے بکثرت متعدد نشیبی علاقے جو غرقاب ہوچکے تھے ان تک بہت تگ ودو کے ساتھ اشیائے خورد ونوش پہنچایا گیا
میں نے مولانا عبد الھادی صاحب سے جب جمیعۃ علماء ہند کی خدمات کی مدح کی تو انھوں نے کہا کہ مجھے مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے یہ حکم دیا تھا کہ کہ ہم الہ آباد کےسیلاب زدہ علاقے میں جاکر  سب کی مدد کریں ۔۔
حدیث پاک میں ہے *مَن لَمْ یَشکُر النَّاس لَم یَشکُر الله* (رواہ الترمذی فی کتاب البر والصلة)
اس لئے میں نے بطور امتنان وتشکر کے چند سطور جمیعۃ کی خدمات پر مرقوم کیں تاکہ وہ لوگ جو تعصب پرستی پھیلا رہے ہیں ان کو عبرت ہو کہ ہم تو بلا تفریق مذھب و ملت یہ خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن کچھ تعصب پرست لوگ نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے
واقعی بہت بڑی خدمات انجام دے رہے ہیں اھل جمیعۃ فجزاھم الله احسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
*李الله تعالی قائد ملت مولانا سید ارشد مدنی صاحب اور مولانا عبد الھادی اور تمام کارکنان ونمائندگانِ جمیعۃ کی عمروں میں بے شمار برکتیں عطاء فرمائیں李*    آمین
فقط
طالب دعاء
محمد اسعد المظاھری الہ آبادی عفی عنہ  خادم *دارالافتاء والتدریس جامعه کنزالعلوم الہ آباد یوپی الھند*
رقم الجوال
9598290205  