Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 25, 2019

چھپر کی دیوار گرنے سے طالبہ کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ صداٸے وقت۔ (نماٸندہ) ٢٥ ستمبر ٢٠١٩
===========================۔
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے ڈیہ اشرف آباد گاؤں میں چھپر کی دیوار منہدم ہونے سے ملبے میں دب کر سو رہی طالبہ کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی منگرو رام کی 13سالہ بیٹی شانتی مکان کے بغل میں واقع چھپر میں سورہی تھی۔بتاتے ہیں کہ دوپہر میں بارش کے دوران کچے چھپر کی دیوار تیز آواز کے ساتھ منہدم ہو گئی جس کے ملنے میں سو رہی طالبہ دب گئی۔دیوار منہدم ہوتے ہی شور سن پہنچے مقامی لوگوں نے ملبے کو ہٹا کر طالبہ کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفیہ مقامی جونیئر ہائی اسکول میں درجہ 7کی طالبہ تھی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔