جون پور ۔۔۔اتر پردیش صداٸے وقت(نماٸندہ)۔٢٥ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================
25ویں محرم کا تاریخی جلوس شہر کے محلہ بازار بھوا پرانی بازار سے نکالا گیا۔جلوس کی مجلس کو مولانا نظر محمد زینبی دہلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے بعد سب سے زیادہ ظلم امام زین العابدین پر ہوا۔ یزیدی حکومت کے سامنے خواتین اور بچوں پر سب سے زیادہ مظالم ہوااور آج ہی کے دن ان کی شہادت ہوئی۔ ہم سب ان کے غم کو منانے کے لئے جمع ہوئے۔ اس سے قبل مجلس کی سوز خوانی اشتیاق جونپوری اور سید گوہر علی زیدی نے کیا۔پیش خوانی تنویر، وحدت و رویش جونپوری نے کیا۔ مجلس کے بعد شبہ علم، ذوالجناح اور تابوت برآمد ہوا جس کے بعد ڈاکٹر قمر عباس نے عماریوں کا تعرف کروایا۔

جلوس میں شہر کی تمام انجمنوں نے نوحہ ماتم کرتی ہوئی اکبر مرحوم کے امام باڑہ پہنچی جہاں سے جلوس میرگھر کے امام بارگاہ میں پہنچی جہاں پر جنت البقیع کا منظرپیش کیا گیا۔ یہاں قیصر نواب جون پوری اور مولانا انور نے تقریر کی۔جلوس کی صدارت شیخ علی حیدر سلمانی اور نظامت مہدی رضا ایڈوکیٹ نے کیا۔