Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 5, 2019

یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ نے کالی پٹی لگا کر احتجاج درج کرایا۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز ).
=========================
اتر پردیش ثانوی استاذ ایسوسی ایشن کے صوبائی قیادت کے اعلان پر ضلع یونٹ کے ضلع صدر دھرمیندر یادو کی قیادت میں اساتذہ کے اعزاز کا تہواریوم اساتذہ کے موقع پر ضلع کے سبھی اسکولوں میں پرانی پنشن بحال نہیں کرنے واور این پی ایس کو نافذ کرنے کے خلاف اساتذہ ملازمین نے اپنے ہاتھ پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیااوراین پی ایس کو بند کرانے سے متعلق ایک میمورنڈم ڈی آئی او ایس کو سونپا گیا۔

یونین کے ضلع صدر دھرمیندر یادو نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ یکم اپریل 2005سے تقرر ہوئے ملازمین کے مستقبل بڑھاپے کی لاٹھی کی شکل میں پرانی چھین کر ہمارے نہ چاہتے ہوئے بہتر مستقبل کا گلا گونٹ جمہوریت کا قتل کرتے ہوئے تاناشاہی طریقے سے این پی ایس نافذ کر دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے تعمیل میں ضلع اسکول انسپکٹر دفتر نے جولائی 2016 سے اساتذہ ملازمین کی بنیادی تنخواہ اور مہنگائی الاؤنس کے 10فیصد کی کٹوتی شروع کردی تھی اور اسی رقم حکومت کی جانب سے اساتذہ کے پنشن اکاؤنٹ میں ڈالنے کا انتظامات کیا گیا لیکن جون 2017 کے بعد سے 27 ماہ کی مسلسل کٹوتی ہمارے پنشن اکاؤنٹ میں نہیں بھیجی گئی ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل بروقت حل نہ ہوئے تو اساتذہ تعلیمی کام کا بائیکاٹ کر تحریک کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس موقع پر رتیش یادو، اونیش موریہ، ڈاکٹر سنیل کانت تیواری، رام سورت ورما، راجیش کمار، سنجیو سنگھ، سنیل کمار سنگھ، ناگیندر یادو، رمیش کمار، ڈاکٹر چندرشین یادو، برج بھوشن، انل کمار، تلک دھاری سروج، سبھاش کمار، راجندر پرساد، سندیپ کمار سنگھ، اجیت چورسیا، کمل نین،سنتوش کمار دوبے، منیش تیواری سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔