Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 23, 2019

پولیس کو یرغمال بنانے کے معاملے میں پولیس کی تحریر پر دو خواتین او ایک مرد گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس کا سخت ایکشن

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔( نماٸندہ).
=============================
پولیس اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ اور یرغمال بنائے جانے کے معاملے میں بخشاء پولیس نے شب انسپکٹر ہریش چند راؤ کی تحریر پر سرکاری کام میں خلل پہنچانے سمیت حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے دو خواتینوں سمیت ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
اس ضمن میں شب انسپکٹر ہریش چند راؤ نے تحریر دیکر الزام لگایا کہ مذکورہ گاؤں رہائشی گورکھ ناتھ مالی اور امر بہادر یاد وکے گھر کے بچوں کے درمیان مارپیٹ ہو گئی تھی جس میں گورکھناتھ مالی کے 13سالہ بیٹے انش کو شدید چوٹیں آئی تھی۔پولیس نے معاملے میں گورکھناتھ مالی کی تحریر پر مقدمہ قائم کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپاہی سرویش سنگھ،ودیا ساگر اور چنچل یادو کے ساتھ ملزمان کے گھر دبش کیلئے گئی تھی جہاں پوچھ گچھ کے دوران ملزم امر بہادر کے کنبہ کے لوگ مشتعل ہو کر پولیس پر حملہ کر تے ہوئے چنچل یادو کو یر غمال بنا لیا تھا۔