Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 23, 2019

تیرہویں کی تقریب میں دو فریقوں میں مارپیٹ۔نصف درجن زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)
===========================۔
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے برہتا گاؤں میں تیروی پروگرام کے دوران کہا سنی کے بعد دو فریقوں میں مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ میں جم کر چلے لاٹھی ڈنڈہ سے ایک فریق سے سات افراد زخمی ہو گئے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی بیج ناتھ یادو کے گھر تیرہوی کا پروگرام چل رہا تھا۔پروگرام میں شاہد پور گاؤں کی دلت بستی کے درجنوں لوگ پہنچ گئے۔کھانے کے دوران ہی کسی بات کو لیکر دونوں فریق کے درمیان کہاسنی ہونے لگی اور مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ میں ایک ہی فریق کے کرن20،گنگا پرساد 22،سوریہ پرتاپ20،سنیل کمار25،کانہا کمار20اور شرون کمار 18زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔معاملے میں دلت بستی کے لوگوں نے کاروائی کی مانگ کو لیکر سڑک جام کرنے کی کوشش کرنے لگے لیکن پہنچی پولیس نے کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے انھیں واپس بھیج دیا۔پولیس نے معاملے میں دوسرے فریق کے سات لوگوں کے خلاف مارپیٹ سمیت ایس سی ایس ٹی کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا۔