Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 16, 2019

دو طالب علم کی ندی میں ڈوبنے سے موت۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نماٸندہ)۔
=============================
شہر کوتو الی حلقہ کے اچلہ دیوی گھاٹ پر نہاتے ہوئے دو طالب علم گومتی ندی میں ڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی، شہر کوتوالی، بھنڈاری چوکی انچارج، سپاہ چوکی انچارج پولیس فورس کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے۔ دونوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے غوطہ خوروں کو بلایا گیا۔ گھنٹوں کی مشقت کے بعد غوطہ خوروں کی مدد سے پولیس نے دونوں طالب علموں کی لاش کو برآمد کر لیا۔
بتاتے ہیں کہ زبیر احمد 16 ولد بلال احمد ساکن ملہ ٹولا، ارتھ گپتا 15ولد راجکمار گپتا ساکن ابیر گڑھ ٹولا اور تعریف16 ولد شاہ عالم ساکن منڈی نصیب خان کوتوالی تینوں ہائی اسکول کے طالب علم ہیں۔ جب پیر کو تینوں اسکول گئے تو گیٹ بند ہونے کی وجہ سے مقامی اچلادیوی گھاٹ پہنچ گئے۔ گھاٹ پر پہنچنے کے بعد زبیر اور ارتھ گومتی ندی میں نہانے کے لئے اترگئے جبکہ ساتھ میں موجود تعریف نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ اسے تیرنا نہیں آتا۔

 دونوں ندی میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈوب گئے۔ دوستوں میں ندی میں ڈوبتا دیکھ کر تعریف بھاگتے ہوئے اسکول پہنچا اور واقعہ کی معلومات دی۔طالب علموں کے ندی میں ڈوبنے کی خبر سنتے ہی اسکول میں بھی افرا تفری مچ گئی اور اطلاع پولیس سمیت اہل خانہ کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی کوتوالی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور غوطہ خوروں کو بلاکر تلاش شروع کرائی۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد گھاٹ سے کچھ دوری پر جال لگا کر دونوں طالب علموں کی لاش کو برآمد کر لیا۔پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔طالب علموں کی موت سے کنبے میں کہرام مچ گیا ہے۔