لکھنٶ ۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /ذراٸع۔٢٠ ستمبر ٢٠١٩۔
==========================
اترپردیش کے شاہ جہانپور میں طالبہ آبروریزی معاملے میں جمعہ کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ سوامی چنمیانند کو گرفتار کرلیاگیا۔ ریاست کے انسپکٹر جنرل آف پولس (قانون وانصرام) پروین کمار نے یہاں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے جمعہ کوچنمیانند کو بڑی تعداد میں پولس فورس کے ساتھ ان کے آشرم میں گھیر لیا۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم سوامی چنمیانند کو مموکچھ آشرم میں ان کی رہائش گاہ سے زبردست سلامتی انتطامات کے درمیان کوتوالی لے کر آئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے پولس کی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر سوامی چنمیانند کو آشرم سے گرفتار کرکے کوتوالی لےآئی۔ اس کےبعد طبی تشخیص کے لئے میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سوامی چنمیانند کا ٹراما سینٹر میں چیک اپ کرایا جارہا ہے۔ اس دوران ایس آئی ٹی کے انچارج نوین اروڑہ کے ساتھ ہی دیگر پولس افسران موجود ہیں۔واضح رہے کہ قانون کی ایک طالبہ نے سوامی چنمیانند پر آبروریزی کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں طالبہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر سوامی کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ خودکشی کرلے گی۔

واضح ہو کہ چیمیا نند جونپور سے بھی ایم پی (لوک سبھا).رہ چکے ہیں۔