Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 29, 2019

مولانا محمود مدنی کا حکومت کی حمایت میں پاکستان کو بہانہ بناکر بیان دینا افسوسناک۔


مفتی اشفاق احمد از۔۔صدائے وقت۔اعظمی
================
حکومت ھند کے نا عاقبت اندیش عمل کی وجہ سے آج مسئلہ کشمیر بین الاقوامی موضوع بنا ہوا ہے ۔
کشمیروں کی ناکہ بندی کرفیو کا نفاز اور حالات کی بدتری ایسامسئلہ نہیں جسکو نظر انداز کیا جا سکتا ھے ۔ایسی نازک صورتحال میں مولانا محمود مدنی کا پاکستان کو بھانہ بناکر حکومت کی حمایت میں بیان دینا انتھای افسوس ناک ہے
جمعیة علماءھند کی روایات کے خلاف ھے جمعیة علماء ھند کی تاریخ رھی ھے کہ اس نے ہمیشہ حق کی حمایت اور مظلوم کو مدد پہونچاٸ ھے
حالات کی سنگینی کبھی اسے راہ حق سے متزلزل نہیں کرسکی
جمعیة علماءکے اکابر نے بڑی سے بڑی قربانیاں پیش کی مگر حق کو حق اور ناحق کو ناحق کہنے سے گریز نہی کیا
جمعیة علماء ظلم وتشدد اور دھشت گردی کی ھمیشہ مخالف رھی ھے چاہے وہ دھشت گردی مسلمانوں کی طرف سے سرزد ہویا ھندو یا کسی بھی مذھب کی طرف سے تعلق رکھنے والے کی طرف سے ہو ، دھشت گردی کو کسی بھی مذھب یا ملک سے جوڑ کر دیکھنا غلط ھے
ھندوستان کا مسلمان بیشک اپنے ملک کا وفادار ضرور ھے مگر کسی دوسرے ملک کا دشمن نہی ھے ، وہ امن شانتی پیار محبت ہر جگہ چاھتا ھے۔وہ حکومت کے ھر اس عمل و نظریہ کا مخالف ھے جس سے ملک کو نقصان پہونچتا ھے وہ سمجھتا ھے مسئلہ کشمیر پر برسر اقتدار جماعت کے نظریہ وعمل ملک کے مفادات کے خلاف اور نقصان دہ ھے اسلیے ملک کا عام مسلمان مسئلہ کشمیر پر برسر اقتدار جماعت کے نظریہ وعمل کا حامی نہیں ھے۔
وہ  حزب اختلاف کے عمل ونظریہ کا حامی ھے وہ چاھتاہےجلد از جلد کشمیر کی ناکہ بندی ختم کیجاے۔فون انٹر نیٹ سروس بحال کیجاے۔کرفیو اٹھایا جاے۔اور سیاسی رھنماؤں کو آزاد کیا جاے تاکہ وھ اپنی بات دنیا کے سامنے رکھ سکیں۔
میں مولانا محمود مدنی سے گزارش کرونگا وہ اپنے بیان پر نظر ثانی فرمائں اور جمعیة علماء ھند سے وابستگی کا پاس و لحاظ رکھیں۔