Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 28, 2019

این آرسی اقلیتوں کو ہراساں کرنے کا ایک ہتھیار۔

*این آر سی اقلیتوں کو ہراساں کرنے کا ایک ہتھیار*
مولانا سید ازھر مدنی
*مسلمان پریشان نا ہوں بلک پورے اعتماد کے ساتھ اپنے کاغذات درست کرائیں*
مہدی حسن عینی
مظفرنگر اتر پردیش۔ صدائے وقت۔
=====================
 موضع بسدھاڑہ کی جامع  مسجد میں این آر سی، این پی آر اور ملک کے موجودہ حالات کے تعلق سے دو نشستوں پر مشتمل ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تنظیم ابنائے مدارس کے وفد نے شرکت کی،
اس موقع پر تنظیم کے بانی مولانا مہدی حسن عینی قاسمی نے  این آر سی کو اقلیتوں کو ہراساں کرنے اور ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیا
.
انہوں نے مردم شماری کی تیاری کے لیے ضروری دستاویزات کی تفصیل بتائی. انہوں نے ووٹر کارڈ کے ویری فکیشن کا طریقہ بتایا اور لوگوں کو آدھار کارڈ درست کرانے راشن کارڈ بنوانے نیز مول نواس پرمان پتر و برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ بنانے کی تربیت دی،
بعد ازاں مولانا سید ازہر مدنی   سکریٹری جمیعت علماء اترپردیش نے بعد نماز مغرب اصلاح معاشرہ اور این آرسی کے تعلق سے تفصیلی بیان فرمایا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اعمال بھی درست کرنے ہیں اور اپنے کاغذات بھی درست کرانے ہیں. اجلاس میں گاؤں کے علاوہ اطراف کے لوگوں نے بھی  شرکت کی.
اس موقع پر مولانا اختر قاسمی،
مولانا شاھد قاسمی، قاری شاکر  سمیت بڑی تعداد میں علماء و دانشوران موجود رہے.