Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 24, 2019

نوجوان ندی میں ڈوبا۔۔۔غوطہ خوروں کے ذریعہ تلاش جاری۔۔۔۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
لائن بازار تھانہ حلقہ کے کشن پور گاؤں رہائشی ایک نوجوان کی گومتی ندی کنارے مذہبی رسوم ادا کرتے وقت پیر پھسل گیا جس کے سبب میں وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا۔نوجوان کے ندی میں ڈوبتے ہی شور سن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش شروع کرائی لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی راج کمار پانڈے 38منگل کے روز شہر کوتوالی حلقہ کے اچلا دیوی گھاٹ پر مذہبی رسوم ادا کرنے پہنچا تھا۔بتاتے ہیں کہ رسم کے دوران پنڈت کے ساتھ نوجوان ندی میں اتر کرکچھ رسوم ادا کر رہا تھا کہ اسی دوران پیر پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا۔نوجوان کے ندی میں ڈوبتے ہی پنڈت سمیت ساتھ میں گئے لوگوں نے شور مچانا شروع کیا جس پر مقامی لوگ جمع ہو گئے اور پولیس سمیت مقامی غوطہ خوروں کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی تلاش شروع کرایا۔خبر لکھے جانے تک تلاش جا ری تھی۔