Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 28, 2019

ہم نے نسلوں کو شرمسار کیا !!!

*ہم نے نسلوں کو شرمسار کیا*
*بالآخر جس کا ڈر تھا وہی ہوا*
از/محمد شاکر حسین عابدی قاسمی۔
=============================

مسئلہ کشمیر پر جمیعت علماء ہند کی قرارداد اور مولانا محمود مدنی صاحب کے انٹرویو اور سوزرلینڈ کی پریس کانفرنس کو لیکر مجھ سمیت کتنے ہی لوگوں نے اختلاف کیا تھا اور اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ اس سارے منظر نامے کو مودی سرکار عالمی منڈی میں اپنے داغ دھونے کے لئے استعمال کرے گی۔ اور نادانستہ ہی سہی جمیعت کا یہ قرار داد اور مولانا محمود مدنی صاحب کا انٹرویو مودی سرکار کے دامن سے کشمیریوں کے ظلم کے دھبّے صاف کرنے میں معین ہوسکتا ہے۔ اور ہوا بھی وہی۔ کہ جب اقوام متحدہ میں مودی سرکار سے oic کے حوالے سے کشمیریوں پر کئے گئے ظلم کے تعلق سے سوال کیا گیا تو اس نے اپنے دفاع کے لئے سب سے بڑے ہتھیار کے طور پر جمعیت علماء ہند کو استعمال کیا۔ اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ یہ ہمارا اندورنی معاملہ ہے اور خود انڈیا کی مسلم تنظیمیں اور خاص طور سے جمیعت علماء ہند ہمارے اقدام کے ساتھ ہے۔ یعنی اگر ہم غلط ہوتے تو انڈیا کی مسلم تنظیمیں اور اس میں بھی جمیعت علماء ہند ہمارے ساتھ کیسے ہوسکتی تھی۔
جمیعت علماء ہند کی ایک تابناک اور روشن تاریخ رہی ہے۔ بشمول راقم موجودہ نسل جس پر فخر محسوس کرتی ہے۔ مگر افسوس جمیعت کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہوگیا۔ اب کسی انٹرویو، پریس کانفرنس اور کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، کہ اب یہ تاریخ کا حصہ ہوچکا جس پر آنے والی نسلیں شرمسار ہوا کریں گی۔
*محمدشاکر حسین عابدی قاسمی*