Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 28, 2019

دہشت گردی کا سب سے بڑا سانحہ 14 سو سال قبل حضرت حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر قمر عباس۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ /صداٸے وقت)
=============================
کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے 71 ساتھیوں نے نہ صرف پوری انسانیت کی حفاظت کے لئے اپنی قربانی پیش کیا، بلکہ آج جو انسانیت زندہ ہے وہ امام حسینؓ کی وجہ سے ہے۔ اسی لئے ہم قیامت تک امام حسینؓ کے غم کو مناتے رہیں گے۔مذکورہ باتیں گزشتہ شب شہر کے مفتی محلہ واقع امام باڑہ محمد نسیم مرحوم و محمد رضا میں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قمر عباس نے کہیں۔

مجلس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے بڑا سانحہ14 سوسال قبل امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہوا تھا۔ آج جو انسانیت کا خون بہا رہے ہیں وہ یزید کے ماننے والے ہیں۔ مجلس کے بعد جلوس علم،تابوت امام زین العابدین،گہوارہ علی اصغر اور ذوالجناح نکالا گیا جس کی قیادت انجمن سجادیہ نے کیا۔جلوس میں شہر کی انجمن قوصریہ، دعا فاطمہ زہرا،انجمن اصغریہ،انجمن عزا اہل بیت، شمشیرحیدری، انجمن عزاداریہ نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کیا۔ جلوس اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہواچوک عبد المجید تک پہنچا جہاں ایڈووکیٹ اسرار حسین نے تقریر کی۔یہاں سے جلوس نکلا کر مہدی حسن واسطی امامبارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ مجلس کی سوزخوانی رویش اور ان کے ہمنواں نے یہ کیا اور پیش خوانی شاداب، اخلاق اور وحدت جونپوری نے کیا۔ اس موقع پرصادق رضا، محمد دانش رضا، محمدضیاء، ذیشان رضا، اعظم رضا، انور عابدی، حسن زاہد خان بابو، محمد نادر، مہدی حسن واسطی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔