Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 28, 2019

جونپور مرزا پور سڑک مخدوش۔۔۔آمدورفت میں مشکلات کا سامنا۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔صداٸے وقت۔
============================
جونپور۔مرزاپور شاہراہ کے رام پورقصبہ بازار،مین بازار،برسٹھی چوراہا اور کٹھوتیاروڈ کی حالت انتہائی خستہ حال ہو کر کھڈے میں تبدیل ہوچکی ہے۔سڑک کی خستہ خال کی وجہ سے جہاں راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اکثر موٹرسائیکل سوار ان کھڈوں کی وجہ سے گر کر زخمی ہو جا تے ہیں۔ شاہراہ پر کھڈے کی وجہ سے اکثرگاڑیوں کے تصادم ہو جا تے ہیں اور شاہراہ کے دکانداروں کا شیشہ ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ شاہراہ کی سٹک سے نکلی گٹی کی وجہ سے لوگ زخمی ہو جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بازار والوں میں کافی غم و غصہ ہے۔

واضع ہوکہ رام پور بازارمیں پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام ابھی تک نہیں بنا ہے۔ جس کے نتیجے میں بارش کا پانی اور رہائشی پانی سڑک پرہی بہتا ہے۔سڑک پر رہائشی پانی اور بارش کا پانی پوری طرح سڑک پر ہی جمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کی سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے ہو گئے ہیں۔عالم یہ ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا ہے کہ سڑک میں کھڈے ہیں یا کھڈوں میں سڑک ہے۔سڑکوں کے خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ سے شاہراہ سے گزرنے والے گٹی،بالو لدے ہوئے اوور لوڈ ٹرک کو بھی مانا جاتا ہے کیوں کہ سون بھدر اور مرزاپور کے کھدان سے نکلنے والے گٹی اور بالو سرحدی ضلع بھدوہی ہوتے ہوئے ضلع میں داخل ہوتی ہے اور اسی راستے سے اپنی منزل کی طرف جاتی ہے۔بازار کی خراب سڑکوں کو لیکر مقامی لوگوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندوں سے فریاد کی لیکن آزادی سے اتنے سال گزرنے کے بعد بھی بازار سے پانی نکاسی کی کوئی معقول انتظام نہیں ہو سکا۔کچھ سال قبل سڑکوں کے کنارے نالی کی تعمیر ضلع انتظامیہ نے کرایا تھا لیکن وہ بھی نکاسی نہیں ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گئی اور پانی سڑکوں پر آگیا۔موجودہ وقت میں حالت یہ ہے کہ بازار کی سڑک سمیت کٹھوتیا،برسٹھی کی سڑک کی حالت خستہ ہے۔