Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 28, 2019

بارش کے سبب شاہی عید گاہ کی دیوار منہدم۔۔۔ایک درجن افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔صداٸے وقت۔
=============================
گزشتہ تین روز سے مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے گزشتہ دیر شب شاہی عید گاہ کی باؤنڈی کی دیوار منہدم ہو کر بغل میں چھپر ڈال کر رہنے والے مکانوں پر گر گئی جس کے سبب میں ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔دیوار منہدم ہوتے ہی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی سی او سٹی سمیت مقامی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ کر بستی لوگوں کو ضروری ہدایت دیا۔

اطلاع کے مطابق شہر کی شاہی عیدگاہ کی باؤنڈی کے بغل میں بڑی تعداد میں لوگ چھپر وغیرہ ڈال کر رہتے ہیں۔شاہی عیدگاہ زمین سے کافی اوپر ہے جبکہ باؤنڈری کے بغل میں بستی آباد ہے۔بتاتے ہیں کہ مسلسل بارش کے درمیان گزشتہ دیر شب عیدگاہ کی دیوار منہدم ہو کر کئی چھپروں کو گر گئی جس کی وجہ سے ان میں رہ رہے درجن بھر لوگ زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی بستی کے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے فوراً راحت بچاؤ کرتے ہوئے ملبے سے زخمیوں کو باہر نکال علاج کیلئے ایمبولنس کی مد د سے ضلع اسپتال میں پہنچایا جہاں نصف درجن کو معمولی چوٹ لگنے سے ابتدائی علاج کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی سشیل کمار سنگھ،کوتوال پون کمار اپادھیائے مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور ملبے کو ہٹوایا۔اس دوران بستی کے لوگوں نے عیدگاہ کمیٹی کے زمہ داران پر الزام عائد کرتے ہوئے کاروائی کی مانگ کرنے لگے۔پولیس نے بستی کے لوگوں کو ضروری ہدایت دیتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔