Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 8, 2019

دوران علاج ایک نوجوان کی موت۔اہل خانہ کا ڈاکٹر کی کلنک میں توڑ پھوڑ و ہنگامہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=========================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے تھاناگدی بازار میں گزشتہ شب جھولا چھاپ ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ایک نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔نوجوان کی موت ہوتے ہی مشتعل ہوئے اہل خانہ نے جم کر ہنگامہ کرتے ہوئے کلینک میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مشتعل ہجوم کو سمجھاتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس نے کلینک آپریٹر کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے برائی گاؤں رہائشی ویرو رام32گزشتہ کئی دنوں سے بخار میں مبتلا تھا۔ہفتہ کے روز وہ مذکورہ بازار کے ایک میڈیکل اسٹور سے دوا لیکر گھر گیا لیکن رات میں اس کی طبیعت اور خراب ہو گئی۔طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اہل خانہ اسے تھاناگدی بازار کے جھولا چھاپ ڈاکٹر آر کے گوتم کے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے بھرتی کر علاج کرنا شروع کیا۔بتاتے ہیں کہ علاج کے دوران طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باوجود ڈاکٹر نے اسے ریفر نہیں کیا اور دیررات اس کی موت ہو گئی۔نوجوان کی موت ہوتے ہی لواحقین ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے جس پر اسپتال آپریٹر سمیت ڈاکٹر فرار ہو گئے۔مشتعل لواحقین اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے لگے جس کی اطلاع ملتے ہی سی او کیراکت رام بھون اور کوتوال بند کمار مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس نے معاملے میں متوفی کی اہلیہ کی تحریر پر اسپتال آپریٹر اور جھولا چھاپ ڈاکٹر کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے دبش دیکر ملزم ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔