Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 8, 2019

سلو ساٸیکل مقابلہ کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
۔سماجی ادارہ جے سی آئی کی جانب سے شہر کے بدلاپور پڑاؤ پر اتوار کے روز ماحولیاتی تحفظ کیلئے سلو سائیکل مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔مقابلہ میں شہر کے درجنوں لوگوں نے حصہ لیا۔کئی راؤنڈ چلے اس مقابلے میں آدتیہ شرما اول،فردین احمد دوئم اور محمد عثمان سوئم مقام پر رہے۔پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی ٹریفک انسپکٹر ونود کمار سنگھ نے سبھی فاتح کو ٹرافی اور نقد انعام دیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور صحت مند رہنے کیلئے سائیکل چلانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔جدید ماحول میں ایک طرف جہاں گاڑیوں سے نکلے دھنویں ماحول میں آلودگی پیدا کر رہے ہیں وہیں ذیابیطس کے مریضوں کی بھی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو فکر کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ سائیکل چلانے سے جہاں حادثات کے خطرے کم رہتے ہیں وہیں انسان صحت مند رہتے ہوئے آلودگی پر بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔ادارے کے سابق صدر سنجے بینکر،زون ڈایریکٹر آلوک سیٹھ نے پروگرام کے اہم شراکت کیلئے آغافیہ سائیکل کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سنتوش اگرہری،محمد اظہر،آشوتوش جیسوال،دلیپ جیسوال،آکاش کیسروانی،سنجیو جیسوال،رنجیت سنگھ،عارف سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت حفیظ شاہ نے کیا۔