Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 29, 2019

پرانے بھٹے ہوئے کنویں میں پھنس کر خاتون کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش (صدائے وقت نیوزب)
==============
بخشاء تھانہ حلقہ کے جگن پور گاؤں میں اتوارکی الصبح گھر کے سامنے مٹی سے برابر کئے گئے پرانے کنویں کی دلدل ہوئی زمین میں ایک خاتون دھنس گئی جس سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔آناً فاناً میں گاؤں کے لوگ مقامی پولیس فائر برگیڈ کی ٹیم کے ساتھ کنویں کی کھدائی کرانی شروع کرائی۔کافی مشقت کے بعد بھی گھنٹو ں کی محنت کے باوجود ناکام ہونے پراطلاع دینے پر پہنچی این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ فائر برگیڈ ٹیم نے جے سی بی سے کھدائی کراکرآٹھ گھنٹے کی مشقت کے بعد خاتون کی لاش کو باہر نکالنے
میں کامیابی حاصل کی۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ
گاؤں رہائشی ارون کمار یادو کے گھر کے باہر قدیمی کنواں تھا جس کو کچھ سال قبل کوڑا اور مٹی سے برابر کر دیا گیا تھا۔بتاتے ہیں کہ تین روز سے مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے کنویں کی مٹی دلدل میں تبدیل ہو کر کچھ دھنس گئی تھی۔اتوار کی الصبح ارون کمار کی اہلیہ ہیراوتی دیوی 42زمین کو دھنسا ہوا دیکھ پیر سے مٹی کو برابر کرنے لگی کہ اسی دوران زمین دھنس گئی اورخاتون کنویں کے اندر چلی گئی۔مٹی دھنسنے کی آواز سن باہر نکلنے لواحقین خاتون کو زمین میں دھنستا ہوا دیکھ شور مچاتے ہوئے باہر نکالنے کی کوشش کرنے لگے لیکن خاتون گہرے کنویں میں چلی گئی۔شور سنتے ہی گاؤں کے درجنوں کی تعدادمیں لوگ موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے پر دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ششی چندر مع فورس پہنچ گئے اور فائر برگیڈ کی ٹیم کو بلاکر زمین کھدائی کر انی شروع کرایا لیکن گھنٹوں کی مشقت کے بعد بھی کامیابی نہیں ملنے سے این ڈی آرایف ٹیم وارانسی سے مدد مانگی گئی۔اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جے سی بی سے کھدائی کرتے ہوئے حادثہ کے 8گھنٹے بعد کافی مشقت کر لاش کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے۔لاش باہر نکلتے ہی پورے کنبہ میں کہرام مچ گیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔