Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 29, 2019

نہر میں دوستوں کیساتھ نہانے گیا طالب علم پانی میں لا پتہ

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
===============
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ بلیوا ں بازار واقع گھڑسار نہر میں دوستوں کے ساتھ نہانے گیا ایک طالب علم تیز پانی میں بہہ کرڈوب گیا۔ساتھیوں کے شور مچانے پر پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے تلاش شروع کی لیکن کوئی پتہ نہیں لگ سکا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار رہائشی سلطان 15ولد ڈبو مقامی انٹر کالج میں ہائی اسکول کا طالب علم تھا۔اتوار کے روز وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پاس سے گزری نہر میں نہانے گیا تھا۔بتاتے ہیں کہ طالب علم دوستوں کے ساتھ نہاتے وقت پلیا سے نہر میں کودا لیکن باہر نہیں نکلا۔کچھ وقت انتظار کے بعد ساتھیوں نے شور مچانا شروع کیا تو مقامی لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی لواحقین سمیت مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے نہر میں تلاشی مہم شروع کرائی گئی لیکن خبر لکھے جانے تک طالب علم کا پتہ نہیں چل سکا۔