Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 29, 2019

شہداء کربلا کی یاد میں شب بیداری

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
================
 شہدائے کربلا حضرت امام حسینؓ اورشام غریباں کی یاد میں تنظیم عزا حسین کی آل انڈیا قدیم طرحی شب بیداری کا 21 واں دور اتوار کی شب امام بارہ کلو مرحوم میں اختتام پذیر ہوا۔ مصرعہ طرح "ثانی زہراتمہارا مرتبہ کچھ اور ہے،قائم رہے عزائے حسینی جہاں میں " پر انجمنوں نے اپنا کلام پیش کیا۔
 اس تاریخی 26 گھنٹے طویل تک ہندو مسلم اتحاد کی علامت شب بیداری میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے 9 ماتمی انجمنوں اور شہر کے تمام انجمنوں نے اپنا کلام پیش کیا اور شہدائے کربلا کو نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل مجلس کو مولانا سید تہذیب الحسن رضوی رانچی جھارکھنڈ نے خطاب کیا جس کے بعد میں انجمن حیدریہ عبد اللہ پور امبیڈکر نگر، عباسیہ فیض آباد، کاروان کربلا بنارس، حسینی گروپ رائے پور چھتیس گڑھ، محافظ عزا الہ آباد، پنجتانی شیوپور بنارس، پیغام حسینی بنارس نے درد بھرے نوحے پڑھے۔ شب بیداری میں انجمن اصغریہ کامو پور غازی پور کے نوحہ خواں راجو پانڈے اور رشی پانڈے نے بھی اپنا کلام پیش کر پورے ماحوم کو غمغین کر دیا۔الویداعی مجلس سعید حسن رضائی نے پڑھاجس کے بعد شبیہ تابوت،علم اورذالجناح برآمد ہوا۔مجلس کی سوز خوانی گوہر علی زیدی اور ان کے ہمنواں نے پڑھا۔کنوینر مننا اکیلا جنرل سکریٹری تحسین شاہد نے شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض عرشی واسطی نے ادا کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو، پپو نقوی غازی پوری، حاجی گوہر رام پور، ثقلین احمد خان، عزادار حسین، انجم سعید، وزیرالحسن خان، مرزا حسنین مہدی، حسنین احمد خان، تنویر جعفری، شعیب زیدی، شبیب حیدر صدف، امان پٹھان،تنویر جعفری، کیش، مرزا طلعت، مرزا نجفی،سامن حسین رضوی، فہمی اعظمی،مولانا حسن اکبر،سیفی رضا،شہنشاہ عابدی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔