Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 29, 2019

شدید بارش کیوجہ سے مکان گرنے سے چوکی دار اور اہل خانہ زخمی

جون پور۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
==============
سریری تھانہ حلقہ کے نور پور گاؤں میں مسلسل بارش کی وجہ سے خام مکان منہدم ہونے کی وجہ سے مکان کے ملبے میں دب کرتھانے کے چوکی دار سمیت اس کی بیوی اور بچے شدید زخمی ہوگئے۔ مکان منہدم ہوتے ہی چیخ و پکار سن کر پہنچے مقامی لوگوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے چوکیدار اور اس کے بیٹے کو علاج کے بعد چھوڑ دیا جبکہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اس کی اہلیہ کو وارانسی بھیج دیاجہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رام چندر راج بھر مقامی تھانے پر چوکی دار ہے۔اتوار کی صبح بارش سے بچنے کے لئے وہ اپنی بیوی میرا دیوی 47اور بیٹے مکیش 16کے ساتھ گھر میں بیٹھا تھا۔ صبح دس بجے کے قریب اچانک بارش کی وجہ سے رام چندر کا مکان منہدم ہوگیا۔مکان منہدم ہونے کے سبب گھر میں موجود رام چندر اس کی بیوی میرا اور بیٹا مکیش ملبے میں دب گئے۔شور کی آواز سنتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے اور مقامی تھانے پر اطلاع دیتے ہوئے ملبے کو ہٹوانے لگے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے تینوں زخمیوں کو ملبے سے نکال کر علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں خاتون کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔