جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
تحصیل مچھلی شہر کے بی آر سی دفتر پر جمعہ کے روز سرکاری اسکولوں میں نافذ کئے گئے پریرنا ایپ کے خلاف متحد ہوئے اتر پردیش جونیئر ہائی اسکول اور سابق سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن دھرنا دیا اور وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ارسال کیا۔

مظاہرے کے دوران سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر اتل پرکاش یادو نے کہا کہ نیا نظام اساتذہ کی رازداری پر حملہ ہے۔اساتذہ نے حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے بازی کی اورانتباہ دیا کہ اگر اساتذہ کی نگرانی کا عمل جلد بند نہ کیا گیا تو کام کا بائیکاٹ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس دوران تحصیل انچارج رویندر بہادر سنگھ اور اساتذہ نے بلاک ایجوکیشن افسر جواہر لال یادو کو وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم سونپتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی رازداری پر پریرنا ایپ کے ذریعہ حملہ کیا جارہا ہے۔ پریرنا ایپ محکمانہ افسران کے زریعے اساتذہ کو ہراساں کرنے کا ذریعہ بن جائے گا۔ ایپ کے نام پرتمام قسم کی پابندیاں عائد کی جائیں گی جس سے اساتذہ کو پڑھانا مشکل ہو جائے گا۔ اساتذہ نے حکومت ست اپیل کیا کہ اس ایپ کے حکم نامہ کو اپس لیا جائے ورنہ اساتذہ کام کا بائیکاٹ کر تحریک کرنے پر پابند ہوں گے۔ اس موقع پر سرجو پرساد، چندرکانت پانڈے، آشوتوش، دھرم دیو سنگھ ربیندر کمار یادو، للت کمار، شیر بہادر، اجیت کمار، شیو پرساد سمیت دیگر اساتذہ موجودرہے۔دھرنہ کی صدارت اکھنڈ پرتاپ سنگھ اور نظامت انل یادو نے کیا۔