Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 8, 2019

جونپور۔۔۔نہر میں پانی نہ آنے سے ناراض دیہی عوام نے ممبر اسمبلی کا پتلا نذر آتش کیا۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
کیراکت حلقہ کے نصف درجن گاؤں کے لوگوں نے بھاجپا کارکنوں کے ساتھ ملکرگزشتہ دو سالوں سے نہر میں پانی نہیں آنے اور ممبر اسمبلی کی عدم توجہی سے ناراض ہو کر مقامی ممبر اسمبلی کا پتلا نذر آتش کر وارانسی تھاناگدی شاہراہ پر جام لگا دیا۔جام کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دیہی کو سمجھا کر نہر کے افسران سے بات کی اور جلد پانی آنے کی یقین دہانی کرائی۔

شاردا معاون نہر 36میں مقامی سوہنی،ناؤپور،ٹنڈوا،نہالپور سمیت نصف درجن گاؤں میں گزشتہ دو سال سے پانی نہیں آنے سے کسان کھیتی نہیں کر پا رہے ہیں۔مسائل کو لیکر مذکورہ گاؤں کے کسانوں نے سابقہ میں کئی بار مقامی ممبر اسمبلی دنیش چودھری سمیت اعلی افسران سے شکایت کی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہونے سے اتوار کے روز درجنوں کی تعداد میں کسان بھاجپا کارکنان کے ساتھ تھاناگدی۔وارانسی شاہراہ پر پہنچ گئے اور جام لگا دیا۔اس دوران کسانوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مقامی ممبر اسمبلی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔شاہراہ پر جام کی اطلاع ملتے ہی سی او رام بھون مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور نہر کے زمہ دار افسران سے مذاکرات کر جلد پانی آنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد لوگ خاموش ہوئے۔اس دوران کسانوں نے الزام لگایا کہ مقامی ممبر اسمبلی ان کے مسائل کو نہیں سنتے بلکہ وصولی اور من مانی کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔اس موقع پر بھاجپا کارکن نیرج اپادھیائے،اندرشین سنگھ،تربھون شکلا،اتل سنگھ،ابھے سنگھ،شیام ویشوکرما،لالتا یادو،پرمود شکلا،شیو منگل سمیت دیگر دیہی موجو درہے۔