Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ؟ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

از/مولانا طاہر مدنی/صداٸے وقت۔
=========================
عید الاضحٰی سے چند روز قبل ایک اجنبی شخص بعد نماز عصر مسجد جامعہ میں ملا، اس کے ہاتھ میں ایک کاغذ تھا جس پر ہندی میں میرا نام لکھا ہوا تھا، کہنے لگا اعظم گڑھ شہر میں جامع مسجد کے پاس ایک صاحب ملے تھے اور انہوں نے آپ کے پاس بھیجا ہے. میں نے اس کی داستان سنی. معلوم ہوا کہ اسلام سے متاثر ہے، مسجد میں سکون ملتا ہے، موریا برادری سے تعلق ہے، عمر 35، 40 سال ہوگی. کہنے لگا کہ کئی جگہ گیا مگر کوئی کلمہ پڑھانے کیلئے تیار نہیں. کافی پیدل بھی چلا ہوں، تھک گیا ہوں، ایک امید کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں، امید ہے مایوس نہ کریں گے.
تھوڑی دیر گفتگو کے بعد مجھے اس کی طلب صادق کا اندازہ ہوگیا. میں نے اسے کلمہ شہادت کا مفہوم سمجھایا اور کلمہ پڑھوا دیا. اس کا چہرہ روشن ہوگیا، 

اس کے بعد اس کے گاؤں کے قریب ایک رکن جماعت اسلامی ہند کا پتہ اور نمبر دیا اور ان سے رابطہ رکھنے کیلئے کہا. جامعہ کے مہمان خانے میں قیام کی پیشکش کی، لیکن اس نے گھر جانے کی خواہش کی، چنانچہ کرایہ دیا اور رخصت کیا. اگلے دن وہ بتائے ہوئے پتہ پر پہونچ گیا اور متعلق فرد سے ملاقات کی. ان کا فون آیا، مین نے تفصیل بتادی، انہوں نے کہا، بالکل اطمینان رکھیں، اب ہم پورا خیال رکھیں گے. الحمد للہ پیش رفت بہت اچھی ہے، تربیت کا بھی نظم ہوگیا اور رفیق محترم نے اس کیلئے ایک کاروبار کا نظم بھی کرادیا. اللہ استقامت بخشے اور پورے پریوار کو ایمان کی دولت سے ہمکنار کرے. آمین
اگر کوئی اللہ کا بندہ مائل بإسلام ہوتا ہے، جنت کے راستے پر آنا چاہتا ہے تو ڈر کس بات کا، اطمینان حاصل کیجئے اور کلمہ شہادت پڑھائیے، ہماری جانب سے اگر کوتاہی ہوگی تو اللہ کے پاس بازپرس سے نہ بچ سکیں گے. اللہ ہمیں ہمت و حوصلہ بخشے اور دعوتی کام کی توفیق عطا فرمائے آمین
طاھر مدنی 7 ستمبر 2019