Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

خاتون کی مشتبہ حالت میں جلنے سے موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت۔ (نماٸندہ)۔
=========================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے پہاڑ پور گاؤں میں ہفتہ کے روز مشتبہ حالت میں بیاہتا جھلس گئی۔سنگین حالت میں بیاہتا کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی رویندر سروج کی اہلیہ پنکی30ہفتہ کی صبح مشتبہ حالت میں گھر کے کمرے میں جھلس گئی۔آناً فاناً میں اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال لے جانے کی صلاح دی۔اہل خانہ نے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مائکہ کے لوگ بیاہتا کے سسرال پہنچ گئے اور بیاہتا کو پیسوں کی لالچ میں چلا کر قتل کرنے کا الزام لگانے لگے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اس ضمن میں کوتوال ہنس لال یادو نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا ہے۔ابھی تک کسی نے تحریر نہیں دیا ہے،تحریر ملنے پر کاروائی کی جائے گی۔