جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
یوم عالمی الزائمر ( ذہنی بیماری) کے موقع پر لوگوں میں بیداری کے پیش نظر ضلع کلکٹرا روند ملپا بنگاری،ا یس پی روی شنکر چھوی اور چیف میڈیکل افسر ڈا کٹر رام جی پانڈے کے ذریعہ ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہوا ریلی کلکٹریٹ احاطہ سے ہو تے ہو ئے ٹی بی اسپتال احاطہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی۔ اس موقع پر میڈیکل افسرکے ذریعہ الزائمر سے ہونے ولے جسم پر مضر اثرات کے متعلق معلومات فراہم کرا تے ہو ئے الزائمر کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ریلی میں کنوور ہری بنش سنگھ، اودھ پیرامیڈیکل کالج اور انڈین پیرامیڈیکل کالج کے طلباء / طالبات نے حصہ لیا۔

اس کے بعد ساڑھے گیارہ بجے میڈیکل افسر میٹنگ ہال میں کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا افتتاح کر تے ہو ئے سی ایم اورام جی پانڈے نے بتا یا کہ دنیا میں تقریبا ً ۵ کروڑ لوگ الزائمرکی بیماری میں مبتلا ہیں اور ہندستان میں تقریبا ً ۰۴ لاکھ لوگ مذکورہ بیماری کی زد میں ہے مذکورہ بیماری کا خطرہ بڑھتی ہو ئی عمر کے علاوہ عمر دراز لوگوں میں زیادہ ہو تا ہے اس میں خود ہی کسی چیز کو رکھ کر بھول جانا ایک ہی بات کو بار با ر دہرانا،خود سے ہی باتیں کر نا اپنے ہی گھر میں کھو جا نا وغیرہ مذکورہ بیماری کی نشانیاں ہیں الزائمر کی بیماری لا علاج ہے بیداری ہی اس کا بچاؤ ہے آدمی اپنے روٹین میں بلاؤ لا کر اس طرح کی بیماری سے بچ سکتا ہے۔کانفرنس میں ماہر نفسیات ڈاکٹر ڈی کے سنگھ، ضلع اسپتال کے سینئر ماہرامراض ڈاکٹر ایس کے یادو، نوڈل افسر راجیو یا دو،ڈاکٹر آر کے سنگھ، کے ذریعہ الزائمر کی بیماریوں کے متعلق مختلف پہلوؤں پرا پنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نو ڈل افسر این سی ڈی، ڈاکٹر راجیو یا فو ڈاکٹر آرا یس کشواہاوغیرہ خصوصی طو پر مو جود رہے۔