Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 7, 2019

2019 ...میڈیسن میں نوبل انعام کا اعلان۔۔۔۔تین ساٸنسدانوں کو دیا جاٸے گا مشترکہ طور پر۔ایک برطانوی اور دو امریکی ساٸنسداں شامل۔

امریکی سائنس دانوں ولیم جی کیلن جونیئر اور گریگ ایل سیمنزا اور برطانونی سائنسداں پیٹر جے ریٹکلف نے مشترکہ طورپر میڈیسن میں 2019 کا نوبل انعام حاصل کیاہے ۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع/ایجنسیاں۔مورخہ 7 اکتوبر 2019.
=============================
امریکی سائنس دانوں ولیم جی کیلن جونیئر اور گریگ ایل سیمنزا اور برطانونی سائنسداں پیٹر جے ریٹکلف نے مشترکہ طورپر میڈیسن میں 2019 کا نوبل انعام حاصل کیاہے ۔ نوبل کمیٹی نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ اعزاز اس دریافت کے لیے دیا گیا ہے کہ خلیے آکسیجن کی دستیابی کو کیسے محسوس کرتے ہیں اور اسے اپنے موافق بناتے ہیں ۔ اس تحقیق سے خون کی کمی اور سرطان جیسی بیماریوں کے علاج کے نئے طریقے دریافت ہوسکیں گے ۔
نوبل انعام کمیٹی نے کہا کہ نوبل انعام یافتگان نے اس سال جو دریافتیں کی ہیں وہ فیزیولوجی کےلیے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں اور خون کی کمی ، سرطان اور بہت سی دیگر بیماریوں سے لڑنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرنے کی راہ ہموار کی ہے ۔ انعام کی رقم 913000 ڈالر ہے 
۔
گزشتہ سال یہ انعام مشترکہ طورپر ٹیکساس یونیورسٹی کے پروفیسر جیمس پی ایلیسن ا ورجاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے تاسوکو ہونجو کو ان دریافتوں کےلیے دیاگیاتھا ، جس کی وجہ سے سرطان کےعلاج کا نیا طریقہ وجود میں آیا ، جو ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے جسم کے دفاعی نظام کا استعمال کرتا ہے ۔
نوبل انعام 1901 سے ہرسال ان سائنس دانوں کو دیا جاتا ہے ، جنھوں نے انسانیت کی بھلائی کے لیے اہم دریافتیں کی ہیں ۔ ہرسال میڈیسن کے لیے سب سے پہلے ایوارڈ دیا جاتا