Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 7, 2019

خلا سے ایسا نظر آتا ہے مکہ مکرمہ ، یو اے ای کے پہلے خلا باز نے شیئر کی سیٹیلائٹ تصویر!


خلا سے ایسا نظر آتا ہے مکہ مکرمہ۔
یو اے ای کے پہلے خلا باز نے شیئر کی سیٹیلائٹ تصویر۔
صداٸے وقت /ذراٸع۔/ٹویٹر
=============================
متحدہ عرب امارات کے پہلے خلا باز ہزاع المنصوری نے خلائی سفر سے لوٹنے کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ یہ تصویر مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی ہے ، جو خلا سے لی گئی ہے ۔ سیٹیلائٹ سے لی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ہزاع نے لکھا کہ یہ وہی جگہ ہے ، جہاں مسلمان کا دل بستا ہے ۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے 
۔
صورة فضائية لمكة المكرمة، حيث تهفو قلوب المؤمنين، وتلهج ألسنتهم بالابتهال إلى الله، مع كل الحب للمملكة العربية السعودية الشقيقة.
واضح ہو کہ یو ای اے نے 25 ستمبر کو اپنا پہلا خلا باز قزاقستان کے بیکونور کوسموڈرم سے خلا میں بھیجا تھا ۔ ہزاع کے ساتھ امریکہ کے خلا باز جیسیکا میر اور روسی خلا باز کمانڈر اولیگ اسکریپوچکا بھی خلائی سفر پر گئے تھے ۔ ہزاع کو 2018 میں یو اے ای اسپیس پروگرام کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔ یہ خلائی سفر 8 دنوں کا تھا ،اپنا سفر پورا کرنے کے بعد   تینوں خلاباز زمین پر واپس آگئے تھے