Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 25, 2019

دیوالی میں پولیس کی خاص مہم۔۔۔8 عدد جواری گرفتار۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=======================
شہر کوتوالی حلقہ کے محلہ خواجہ دوست میں مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری کر جوا کھیلتے وقت 8جواریوں کو تاش کے پتوں اور نقدی کے ساتھ گرفتارکر لیا۔

شہر کوتوالی پون کمار پادھیائے نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر کوتوالی حلقہ میں تلاشی مہم چلائی جا رہی تھی گزشتہ دیر شام مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ خواجہ دوست محلے میں بنٹی مشرا کے مکان میں جوا کھیلا جا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری کر موقع سے 8جواریوں کو تاش کی گڈی اور75ہزار نقدی کے ساتھ گرفتارکر لیا۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنا نام دھیرج سنگھ ولد حکم سنگھ ساکن ڈھالگر ٹولہ،شاہنواز احمد ولد سفیان ساکن سپاہ،محمد رئیس ولد عبدالحفیظ ساکن سپاہ،ششی شنکر شریواستو ولد سریش چند ساکن پکڑی چوراہا تھانہ بخشاء،مستاق احمد ولد امتیاز احمد ساکن سپاہ،ہمانشو مشرا ولد راکیش مشرا ساکن روہٹا،آشیش سیٹھ ولد منشی سیٹھ ساکن راس منڈل اور نتین کمار ولد پریم چندر ساکن راس منڈل تھانہ کوتوالی بتایا۔پولیس نے پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔