Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 25, 2019

محمد حسن کالج میں دو روزہ یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ منٹ کا اختتام۔ ٹرافی پر محمد حسن کالج کا قبضہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
======================
محمد حسن کالج میں چل رہے دوروزہ یونیورسٹی سطح باسکٹ بال مقابلہ کا اختتام جمعہ کے روز ہوا۔فائینل میچ میں محمد حسن کالج کی ٹیم نے ٹی ڈی کالج کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی پر اپنا قبضہ کر لیا۔اختتامی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ نے شرکت کی۔

اختتامی پروگرام کو خطاب کرتے سابق ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ سامعین کے تعریف کرنے سے بڑھتا ہے۔محمد حسن کالج کی ٹیم نے اپنی محنت اور لگن کی بدولت ایک بار پھر سے اس کو ٹرافی کو اپنے نام کیا ہے جس کیلئے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ڈاکٹر قادر خان نے تعلیم اور کھیل کو اپنے کالج میں مساوی درجہ دیکر ایک نئی سمت دی ہے۔ایم ایل سی برجیش سنگھ پرنسو نے کہا کہ کھیل ہمیں صحت اور سماج میں مستقبل کا ستون طے کرتا ہے۔کھیل کے ساتھ اگر کوئی اعزاز حاصل کرتا ہے تو وہ شاید کھیل ہی ہے۔اس سے قبل مہمانوں کا استقبال پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے گلپوشی اور مومنٹو دیکر کیا۔جس کے بعد مہمانوں نے کھلاڑیوں سے تعرف حاصل کیا۔فائنل میچ محمد حسن کالج اور ٹی ڈی کالج کے درمیان کھیلا گیا جس میں محمد حسن کی ٹیم نے 91پوائنٹ حاصل کیا۔جواب میں ٹی ڈی کالج کی ٹیم 79پوائنٹ ہی بنا سکی۔اس موقع پر پورانچل یونیورسٹی کے کھیل سیکریٹری آلوک سنگھ،وجے پرتاپ سنگھ،جتیندر سنگھ،ڈاکٹر شاہنواز خان،ڈاکٹر قمر الدین شیخ،ارشد کمال،انٹر کالج کے پرنسپل ناصر خان،ڈاکٹر جیون یادو،ڈاکٹر نلیش سنگھ،ڈاکٹر اشوک سنگھ،ڈاکٹر شیکھر سنگھ،شاہد علیم،ڈاکٹر راجیش سنگھ،احمد عباس سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اجے وکرم سنگھ نے کیا۔