Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 25, 2019

دو لاکھ 24 ہزار کی دن دہاڑے لوٹ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔٢٥ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
جلالپور تھانہ حلقہ کے کسیاں بازار میں جمعہ کے روز سرراہ موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے بینک سے پیسہ نکال کر دکان جا رہے جن سیو مرکز آپریٹر سے 2لاکھ40ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔لوٹ کے وقت راستہ سے گزر رہے ایک نوجوان نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا تو بدمعاشوں نے اسے گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔واردات کو انجام دیکر بدمعاش مڑیاہوں کی طرف فرار ہو گئے۔سرراہ ہوئی لوٹ سے پورے علاقہ میں دہشت قائم ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے تلاشی مہم چلائی لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار رہائشی منیش کمار بھاردواج کی مذکورہ بازار میں جن سیو مرکز ہے۔وہ جمعہ کے روز جلالپور بازار میں واقع یونین بینک سے 2لاکھ 40ہزار روپے نکال کر موٹر سائیکل سے لوہگاجر کے راستہ گھر آرہا تھا کہ بازار سے محص کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اورٹیک کر اسے دھکہ مار دیا جس سے وہ شاہراہ کنارے گر گیا۔متاثر کے گرتے ہی بدمعاشوں نے روپیوں سے بھرا بیگ اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا اور فرار ہونے لگے۔متاثر کے شور مچانے پر بازار رہائشی راجن سنگھ گزرتے وقت رک گیا اور واقعہ کی معلومات ہوتے ہی موٹرسائیکل سے بدمعاشوں کا پیچھا کر لیا۔کچھ دور پہنچنے پر بدمعاشوں نے راجن سنگھ کو نشانہ بنا کر گولی چلا دی جو اس کے پیر میں لگ گئی اور وہ زخمی ہو کر زمین پر گر گیا۔گولی چلاتے ہی بدمعاش آرام سے مڑیاہوں کی طرف فرار ہو گئے۔سرراہ ہوئے لوٹ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پوچھ گچھ کرتے ہوئے بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے تلاشی مہم شروع کرایا لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔