Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 31, 2019

شیو سینا اور بی جے پی میں رسہ کشی جاری۔۔۔۔۔شیو سینا و این سی پی کے لیڈران ایک دوسرے کے رابطے میں۔

ممبٸی مہاراشٹر : /صداٸے وقت /ذراٸع۔
====================
شرد پوار سے ملے سنجے راوت ، بی جے پی – شیو سینا کے درمیان گھمسان جاری
مہاراشٹر میں وزیر اعلی کی کرسی کیلئے جاری گھمسان کے درمیان شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی

مہاراشٹر میں وزیر اعلی  کولیکر شردپوار سےملاقات کے بعد سنجے راوت نے کہا کہ وہ شرد پوار کو دیوالی کی نیک خواہشات پیش کرنے کیلئے گئے تھے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں نے مہاراشٹر کی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔
اس سے پہلے جمعرات کو مہاراشٹر کانگریس لیڈروں نے بھی شرد پوار سے ملاقات کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق پوار کی رہائش گاہ پر پہنچنے والوں میں ریاستی کانگریس کے سربراہ بالا صاحب تھوراٹ اور سابق وزیر اعلی اشوک چوہان اور پرتھوی راج چوہان شامل تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ 79 سالہ شرد پوار نے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کی تشہیر کی قیادت کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر اتحادی پارٹیوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حالانکہ تھوراٹ نے میڈیا سے کہا کہ لیڈروں نے واپس جاتے مانسون کی بارش سے ریاست کے مختلف حصوں میں فصلوں کو ہوئے نقصان پر بات چیت کی ۔
خیال رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے ، لیکن ریاست میں حکومت سازی کی سمت میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔ وہاں برسراقتدار بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان اقتدار میں شراکت داری کو لے کر اختلافات برقرار ہیں ۔ شیو سینا نے بدھ کو ایک مرتبہ پھر اشارہ دیا کہ اس نے وزیر اعلی عہدہ کیلئے اپنے دعوی کو نہیں چھوڑا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ اقتدار میں مساوی شراکت داری کا مطلب اعلی عہدہ میں شراکت داری بھی ہے ۔
شیو سینا نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بی جے پی پر استعمال کرنے اور چھوڑنے کی پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ۔ شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے اتحاد قائم کرنے کے وقت دونوں پارٹیوں کے درمیان جو بھی طے ہوا ، اس پر عمل کیا جانا چاہئے ۔ شیو سینا کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے ان خبروں کو افواہ قرار دیا کہ ان کی پارٹی نے مہاراشٹر میں اتحادی ساتھی بی جے پی کے ساتھ اقتدار کی ساجھیداری کے معاملہ پر اپنا رخ نرم کرلیا ہے ۔
راوت نے ٹویٹ کیا کہ یہ خبر افواہ ہے کہ شیو سینا نے اپنے رخ کو نرم کرلیا ہے ۔ عہدوں کی مساوی تقسیم پر سمجھوتہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سب جانتے ہیں ، بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان جو طے ہوا تھا ، وہ ہوگا۔