Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 15, 2019

سڑک تحفظ ہفتہ کے ضمن میں بیداری ریلی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔صداٸے وقت/١٥ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
دوسرے خاص سڑک تحفظ ہفتہ کے دوسرے روز بیداری ریلی نکالی گئی۔ریلی کو اے ڈی ایم آر پی مشرا نے کلکٹریٹ احاطے سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ریلی میں این سی سی کیڈیٹ،اسکاؤٹ گائڈ کی محمد حسن انٹر کالج،ڈگری کالج،سینٹ جوسف انٹر کالج،بی آرپی انٹر کالج سمیت دیگر کالجوں کے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے مختلف نعرے لکھی تختیاں کے ساتھ شرکت کی۔ریلی کلکٹریٹ احاطے سے ہوتے ہوئے روڈویز تراہا ہوتے ہوئے بی آرپی انٹر کالج میں پہنچ کر اختتام ہوئی۔ریلی کے اختتام ہونے پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں کو سڑک تحفظ سے متعلق معلومات دی گئی
۔
اس موقع پر اے آرٹی او یوبی سنگھ نے تحفظ کی معلومات دیتے ہوئے اپیل کیا کہ بغیر ہیلمیٹ کے موٹرسائیکل نہ چلائے،نشے کی حالت میں گاڑی چلانے سے خود سمیت راہگیروں کی جان پر بھی خطرہ رہتا ہے۔اس کے بعد انھوں نے موجود لوگوں کو حلف دلایا۔اس موقع پر ٹی ایس آئی ونود سنگھ سمیت سبھی اسکولوں کے پرنسپل،اساتذہ اور طالب علم طالبات موجود رہے۔