Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 10, 2019

جونپور۔۔قدیمی مجلس عشرہ کا انعقاد۔ذاکرین نے دیا پیغام انسانیت۔!!

جون پور...اتر پردیش۔۔ (نماٸندہ)۔
=============================
شہر کے محلہ کٹگھرا کے نصیر ہاؤس میں قدیمی عشرہ مجلس سابقہ روایات کے مطابق اس سال بھی 10 صفر تک چلی جس میں 9 علماء کرام اور ذاکرین نے پیغام انسانیت دیا۔ مجلس کو مولانا محفوظ الحسن خان، مولانا فضل ممتاز خان، مولانا تنویر احمد خان، مولانا مرغوب عالم، مولانا سلمان علی، مولانا محمد عباس، ڈاکٹر قمر عباس، اسلم انور نقوی، حسینی فورم انڈیا کے صدر سید محمد حسن نے خطاب کیا۔

  آخری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسن نے کہا کہ علم کی روشنی تاریکی سے روشنی کی طرف لے جاتی ہے، لہذا اگر انسانیت کو بچانا ہے تو معاشرے کو اعلی تعلیم لینا ہوگا، تاکہ معاشرے کے ساتھ ساتھ پورا ملک ترقی کر سکے۔ بعدمجلس شبیہ تابوت بی بی سکینہ اور علم حضرت عباس برآمد ہوا۔ جلوس میں ہمراہ انجمن بزم عزااور انجمن حیدری اعظم گڑھ نے نوحہ ماتم کرتے ہوئے اپنے قدیمی راستوں سے ہوتے ہوئے مقامی کربلا پہنچا جہاں جلوس اختتام پزیر ہوا۔مجالسوں کی سوز خوانی مہتاب حسین اور ان کے ساتھیوں نے کی۔ پیش خوانی کے فرائض کو طالب رضا شکیل ایڈووکیٹ، عاقب برساروی، مرزا حسنین نے کیا۔
اس موقع پر مرزا بابر، مرزا باقر، زیارت حسین، مرزا رشید، یاور خان، اے ایم ڈیزی مرزا جاوید سلطان، تحسین عباس سونی، دانش، عاقب، مہتاب، احسن رضوی نجمی، محمد ناصر تحسین سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں بانی جلوس فیصل نصیر، احمد نصیر نے تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔