Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 16, 2019

بابری مسجد ملکیت معاملہ۔۔۔سپریم کورٹ میں سماعت مکمل۔۔۔۔۔فیصلہ محفوظ۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔مورخہ 26 ستمبر 2019.
=============================
ایودھیا میں رام مندر – بابری مسجد اراضی تنازع کیس کی 40 دنوں سے جاری سماعت بدھ کو سپریم کورٹ میں مکمل ہوگئی ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اپنا فیصلہ محفوظ
رکھ لیا ہے ۔

 ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے ۔ خیال رہے کہ ان 40 دنوں کے دوران ہندو اور مسلم سبھی فریقوں نے اپنے دلائل پیش کئے ۔ آخری دن عدالت میں کچھ گرما گرم بحث بھی ہوئی ۔
ادھر اردو نیوز ایجنسی یو این آئی کی ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ میں اجودھیا تنازع کی سماعت کے آخری دن دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ذریعہ مقرر کردہ ثالثی پینل نے عدالت میں ایک رپورٹ داخل کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ اجودھیا تنازع پر ہندو فریق اور مسلم فریق میں ایودھیا تنازع کے سلسلے میں معاہدہ ہوگیا ہے ۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ معاہدے کی شرائط کے مطابق متنازعہ اراضی پر رام مندر کی تعمیر ہو ، لیکن اس کی بجائے مسجد کے لئے جگہ دی جائے ۔ مذہبی مقامات کا قانون 1991 نافذ ہو، جس کے مطابق تمام مذہبی مقامات کی 1947 کی حیثیت برقرار رکھنے کے بارے میں کہا گیا ہے