Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 15, 2019

بابری مسجد معاملہ۔۔۔کیا سنی وقف بورڈ اتر پردیش کرنے جارہی ہے کوٸی سازش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بریکنگ نیوز۔

لکھنٶ۔۔۔اتر پردیش۔۔۔مورخہ 16 اکتوبر 2019....سمیر عباس کے ٹویٹر سے۔
=============================
اب جبکہ بابری مسجد ملکیت معاملہ سپریم کورٹ میں سماعت کے آخری مراحل میں ہے اور فیصلہ ایک ماہ کے اندر آجانے کے امکان ہیں۔۔۔وکیلوں کی بحث سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ ہندوٶں کے پاس کوٸی مضبوط دلاٸل نہیں ہیں جبکہ مسلمانوں کے پاس مضبوط دلاٸل ہیں اور فیصلہ مسلمانوں کے حق میں آغا سکتا ہے۔ایسے وقت میں اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ایک نٸی سازش کرلی ہے۔

نو بھارت ورش ٹی وی اینکر  سمیر عباس کے ٹویٹر کو صحیح مان لیں تو یہ بہت بڑی سازش ہے۔ان کے مطابق یوگی حکومت کے ماتحت ادارہ سنی وقف بورڈ اتر پردیش اب بابری مسجد سے اپنی دعویٰ واپس لینے جارہا ہے اور سنی وقف بورڈ  نے 2.77 ایکڑ زمین پر اپنی دعوے داری چھوڑنے جارہا ہے اور وہ زمین مندر کے لٸیے ہندوں کے حوالے کرے گا۔۔۔
اس بابت آج سپریم کورٹ میں سنی وقف بورڈ کیطرف سے عرضی داخل کرنے کا امکان ہے۔
واضح ہو کہ ظفر احمد فاروقی اس وقت سنی وقف بورڈ کے چیرمین ہیں اور انھیں چند روز قبل یوگی حکومت نے سیکورٹی مہیا کراٸی ہے۔
اس سلسلے میں اس وقت ٹی وی پر بھی خبریں آرہی ہیں کہ سنی وقف بورڈ نے اپنا دعویٰ چھوڑنے کی بات کہی ہے۔